اردو

urdu

ETV Bharat / city

گریز: مریض کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہسپتال پہنچایا گیا - شدید برفباری کی وجہ سے سڑکیں بند

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز کے تلیل علاقے سے گزشتہ رات ایک مریض کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بانڈی پورہ ہسپتال پہنچایا گیا-

patient-evacuated-from-tulail-with-helipad-services
تلیل گریز سے مریض کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا گیا

By

Published : Jan 21, 2021, 11:07 AM IST

گریز کے تلیل علاقے سے بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر ایک مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں ہیلی کاپٹر کی مدد سے وہاں سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا -

جرنیال تلیل کے رہنے والے غلام نبی خان نامی شخص شدید درد میں مبتلا تھے۔ اور جون ہی ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کو اس کی اطلاع موصول ہوئی انہوں نے انہیں وہاں سے فضائی سروس کی مدد سے فوراً ہسپتال پہنچانےکی ہدایت دی-

تلیل گریز سے مریض کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہسپتال پہنچایا گیا

تلیل میں حالیہ دنوں ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے وہاں کی سڑکیں بند ہیں اور اس حوالے سے یہاں مقیم لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم فضائی سروس کی مدد سے جن مریضوں کو میڈیکل ایمرجنسی درکار ہوتی ہے انہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہسپتالوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وادی گریز برف باری کے باعث تقریباً 6 ماہ تک پوری دنیا سے زمینی رابطے سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔ گریز میں موسم سرما میں 10 کے قریب برفباری ہوتی ہے۔ لوگوں کو موسم سرما میں گھروں میں ہی رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details