جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع ہسپتال میں ورلڈ سوسائیڈ پریوینشن ڈے کے موقع پر یک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ آج کا دن 'Creating hope through action' کے تھیم کے تحت منایا گیا۔
اس تھیم کا مقصد خودکشی کے بڑھتے کیسسز کے خلاف فوری اقدامات کو عمل میں لایا جائے۔ ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رشتہ داری، دوستی، استاد، مذہبی اسکالر، صحت کے شعبے سے وابسطہ افراد، سیاسی اور دیگر لیڈران مشترکہ طریقہ کار سے اس سنگین مسئلے سے نپٹنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔