شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام حلقہ پنچایت سے وابستہ پنچایت باڈی نے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ Protest Against R and B Department کیا۔
نوگام پنچایت باڈی کا محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف احتجاج پنچایت باڈی نے محکمہ کے کچھ عہدیداران پر الزامات بھی عائد کیے کہ انہوں نے ان کے حلقہ کی اندرونی سڑکوں کی مرمت کے لیے مختص فنڈز کو دوسرے حلقے میں صرف کیا جبکہ اسکے لیے محکمہ نے پنچایتی باڈی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا۔
نوگام حلقہ احتجاج Protest in Nowgam میں شامل پنچ و سرپنچ نے محکمہ آر اینڈ بی ڈویژن سمبل کے خلاف نعرے بازی کی اور محکمہ کے اس فیصلے کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار بھیا کیا۔
سر پنچ کا کہنا تھا کہ نوگام حلقہ، گنڈ نوگام کے لیے اندرونی سڑکوں کی مرمت جاری تھی اور اس میں کچھ فنڈز کو محکمہ نے ڈی ڈی سی ممبر کی اجازت کے بعد دوسرے حلقے میں استعمال کیا، جبکہ انہیں اس معاملے میں مذکورہ پنچایت سے پہلے اجازت طلب کرنی چاہیے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: BJP leader Sufi Yousuf on Mehbooba Mufti: 'محبوبہ مفتی کا دہلی میں احتجاج محض ایک سیاسی ہتھکنڈا'
انہوں نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ایک طرف حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ پنچایت راج کو مضبوط کیا جارہا ہے تو دوسری جانب پنچایت کی اجازت کے بغیر ہی محکمہ نے ایسا قدم کیوں اٹھایا۔ انہوں نے اس معاملے میں محکمہ کے اعلیٰ افسران سے کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔