اردو

urdu

ETV Bharat / city

سمبل ونگی پورہ میں این آئی اے کا چھاپہ - ہندواڑہ نارکو ملیٹنٹ کیس

قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے پیر کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ونگی پورہ سوناواری میں ایک رہائشی مکان اور ایک شاپنگ کمپلیکس پر چھاپہ مارا -

NIA Raids Wangipora Sumbal
سمبل ونگی پورہ میں این آئی اے کا چھاپہ

By

Published : Mar 15, 2021, 11:46 AM IST

Updated : Mar 15, 2021, 2:18 PM IST

ونگی پورہ سمبل میں این آئی اے کی ایک ٹیم مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم کے ہمراہ صبح 9:30 بجے ونگی پورہ پہنچی اور اس دوران انہوں نے ایک رہائشی مکان کی تلاشی کارروائی شروع کی ہے -

سمبل ونگی پورہ میں این آئی اے کا چھاپہ

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ونگی پورہ کے شوکت پرے ولد عبدالسلام پرے کے رہائشی مکان اور شاپنگ کمپلیکس کی تلاشی لی گئی اور اس دوران کچھ دستاویزات کے علاوہ دو عدد خراب موبائل فون کو اپنی تحویل میں لے لیا -

خیال رہے شوکت پرے کو دو سال قبل منشیات فروشی کے ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوئے تھے تاہم کچھ روز قبل انہیں این آئی اے نے ہندواڑہ نارکو ملیٹنٹ کیس میں ایک بار پھر حراست میں لے لیا اور آج ان کے رہائشی مکان کے علاوہ شاپنگ کمپلیکس کی تلاشی لی گئی -

سمبل ونگی پورہ میں این آئی اے کا چھاپہ

پولیس ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا اس کارروائی کا مقصد شوکت پرے کی جائداد کے علاوہ ان کے دکان کی جانچ پڑتال کرنا تھا - قریب چار گھنٹے کی اس جانچ پڑتال کے بعد این آئی اے نے ان کے گھر سے کچھ دستاویزات کے علاوہ دو عدد خراب موبائل فون اپنے ساتھ لے گئی۔

Last Updated : Mar 15, 2021, 2:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details