فاؤنڈیشن فار اسپورٹس لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ Foundation for Sports Learning and Development کی جانب سے اونتی پورہ میں 'مکسڈ مارشل آرٹ چیمپیئن شپ' Mixed Martial Arts Championship کا انعقاد کیا گیا، جس میں منتخب کھلاڑیوں نے شمولیت کی اور مارشل آرٹ میں اپنے جوہر دکھائے۔
اس موقع پر کھلاڑیوں پر زور دیا گیا کہ' وہ کھیل کود میں دلچسپی لیکر اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کریں، افتتاحی تقریب پر عاقب مجید سیکرٹری فاؤنڈیشن فار اسپورٹس مہمان خصوصی، جبکہ شاہ فیصل علی ڈائیریکٹر ایف ایس ایل ڈی اونتی پورہ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شامل رہے۔