اردو

urdu

ETV Bharat / city

Protest Against Faulty Transformer: بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی کے خلاف بانڈی پورہ میں احتجاج - بجلی کٹوتی بانڈی پورہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مرکنڈل گاؤں کے لوگوں کے مطابق علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر مسلسل خراب ہونے کی وجہ سےلوگوں کو سردی کے ایام میں گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنا پڑ رہا Protest Against Faulty Transformer ہیں۔

markundal-bandipora-residents-aghast-over-pdd-for-faulty-transformer
بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی کے خلاف بانڈی پورہ میں احتجاج

By

Published : Jan 31, 2022, 10:48 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مرکنڈل گاؤں میں لوگوں کو بجلی کی مسلسل کٹوتی Power Outage in Bandipora سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر مسلسل خرابFaulty Transformer in Bandipora ہورہا ہے،جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ گپ اندھیرے میں زندگی گزارنے نے مجبور ہیں۔

بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی کے خلاف بانڈی پورہ میں احتجاج


انہوں نے کہا کہ محکمہ جوں ہی انہیں ٹرانسفارمر ٹھیک کرکے دیتا ہے تو ایک روز بعد ہی وہ دوبارہ خراب ہوجاتا ہے جس کے سبب انہیں پھر سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہیں بار بار بجلی کی سہولت سے محروم ہونا پڑرہا ہے۔ علاقے ایک شخص نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی فیس وقت پر ادا کرتے ہیں، لیکن پھر بھی محکمہ ان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:Protest Against PDD: ’بجلی بل کی ادائیگی کے باوجود بجلی سے محروم رکھا جا رہا ہے‘

ان کے مطابق جو بجلی ٹرانسفارمر وہاں نصب ہے وہ آبادی اور لوڈ کے حساب سے مناسب و معقول نہیں ہے جس کی وجہ سے بار بار خراب ہورہا ہے ،


انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details