اردو

urdu

ETV Bharat / city

غیر قانونی ریت نکالنے سے درخت تباہ، ماحولیات کو نقصان

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں زالوان علاقے میں جنگلات کی زمین پر غیر قانونی طور سے ریت نکالے جانے سے درخت تباہ ہورہے ہیں جس سے ماحولیات پر برا اثرپڑا ہے۔

غیر قانونی ریت نکالنے سے درخت تباہ، ماحولیات کو نقصان

By

Published : May 16, 2019, 9:02 PM IST

جھیل ولر کے متصل زالوان علاقے میں گذشتہ دو برسوں سے مسلسل غیر قانونی ریت مافیا سرگرم ہونے کے باعث اس علاقے میں ہرسال ہزاروں کی تعداد میں پیڑ پودے گر کر تباہ ہو جاتے ہیں۔

غیر قانونی ریت نکالنے سے درخت تباہ، ماحولیات کو نقصان
جس کی وجہ سے نہ صرف کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے بلکہ ماحول پر بھی اس کا برا اثر پڑتا ہے۔یہاں نگرانی کے لیے جنگلات کے کئی ملازم تعینات کیے گئے ہیں لیکن وہ بے بس ہیں۔

ولر سے متصل زالوان کے اس علاقے میں لاکھوں کی تعداد میں بیدا کے درخت موجود ہیں۔ اس سے نہ صرف کنارے کسکنے سے رک جاتے ہیں بلکہ ان ہی کے باعث یہاں ہزاروں کی تعداد میں چرند و پرند اپنی آمائش گاہ اور سکونت کا اختیار کرتے ہیں۔

تاہم گزشتہ دو برس سے بے لگام ریت مافیا اس علاقے کو تباہی کے در پے ہے. مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے اور اس سے پیدا ہونے والے نقصانات کو رکوانے کے لیے کئی کوششیں تو کیں لیکن بے سود ثابت ہوئیں

مقامی باشندوں کا مطالبہ ہے کہ اس مافیا کو جلد سے روکا جائے تاکہ سیکڑوں کنال کی اراضی اور ہزاروں کی تعداد میں پیڑ پودوں کو تباہی سے بچایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details