مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نائدکھائی سوناواری نامی علاقہ میں پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل سی یاسر ریشی نے پارٹی کے کارکنان کے ساتھ ایک میٹنگ کی،اس میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ واقعی کشمیر کے لوگ آزادی کے طلبگار ہیں،لیکن نیشنل کانفرنس جیسی سیاسی جماعت سے۔
انہوں نے نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت مفاد پرست اور موقع پرست ہے،اس جماعت کے رہنماؤں نے جموں و کشمیر کے عوام کو گزشتہ کئی دہائیوں سے لوٹنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ہے،انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی اے جی ڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام ان سے تنگ آچکے ہیں،اور اِن سے آزادی چاہتے ہیں۔