شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ کنزلون میں مقامی بے روزگار افراد نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ان کا مطالبہ تھا کہ بیکن کی پوٹر بھرتی میں انہیں بھی گزشتہ سالوں کی طرح شامل کیا جائے۔ احتجاج میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ 'ہر سال بیکن اس علاقے میں پوٹر کی بھرتی کے لیے 70 افراد کے قریب مزدوروں کو کام پہ لگاتا تھا تاہم اس سال یہاں سے کچھ ہی افراد کو بھرتی میں شامل کیا گیا ہے۔ جس کہ وجہ سے درجنوں نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں۔ Kanzalwan Residents Protest in Bandipora
Protest in Bandipora: کنزلون کے مقامی بے روزگاروں کا احتجاج
بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ کنزلون کے مقامی بے روزگاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 'ہر سال بیکن اس علاقے میں پوٹر کی بھرتی کے لیے 70 افراد کے قریب مزدوروں کو کام پہ لگاتا تھا تاہم اس سال یہاں سے کچھ ہی افراد کو بھرتی میں شامل کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے درجنوں نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں۔ 'Kanzalwan Residents on Potters works
کنزلون کے مقامی بے روزگاروں کا احتجاج
انہوں نے بی آر او کے اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ سالوں کی طرح انہیں بھی اس بھرتی میں شامل کیا جائے تاکہ وہ بھی اپنے اہل خانہ کی کفالت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر انہیں اس بھرتی میں شامل نہیں کیا گیا تو ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت پہنچ جائے گی۔ ادھر مقامی بی ڈی سی چیئرمین مختار احمد لون نے بھی مزدوروں کی حمایت کی اور بی آر او کے اعلیٰ عہدیداروں سے گزارش کی کہ ان مزدوروں کو بیکن میں پوٹر کام کے لیے شامل کیا جائے۔