شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز کے کنزلون میں فوجیوں کو رہائش کے لیے مقامی لوگوں کی زمینیں کرائے پر استعمال کی جاتی رہی ہیں۔Pending Rent of Land Used by Army
فوج کے زیراستعمال زمین کا کرایہ واگزار کرنے کی اپیل علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زمین کا کرایہ 2017 سے باقی ہے۔ اس وجہ سے انھوں انتظامیہ مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کرایہ دیا جائے یا ان کی زمینیں خالی کرائی جائے۔
کنزلون علاقے سے تعلق رکھنے والے ایسے متعدد افراد نے اپنی زمین کا کرایہ باقی ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور کرایہ وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو ان کا واجب کرایہ ادا کیا جائے یا ان کی زمینیں انہیں واپس دی جائے تاکہ ان زمینوں پر کاشتکاری کی جاسکے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔