بانڈی پورہ کے گاؤں نیسبل میں محکمہ جل شکتی نے علاقے میں قائم واٹر سپلائی اسکیم کی صفائی کی۔
ہم آپ کو بتادیں کچھ روز قبل نیسبل سوناواری علاقے میں لوگوں نے شکایت کی تھی کہ واٹر سپلائی اسکیم کی صفائی اور فلٹریشن مناسب طریقے سے نہیں ہورہی ہے اور یہاں موجود سنمپ میں جو پانی رہتا اس میں گندگی بھی ہے جس کے پیش نظر محکمہ جل شکتی نے اقدامات اٹھاتے ہوئے صفائی کی-
جل شکتی کی جانب سے واٹر سپلائی کی صفائی مہم اس دوران محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر فیاض احمد خود موجود رہے اور انہوں نے اپنی نگرانی میں واٹر سپلائی اسکیم کی صفائی کروائی۔
انہوں اس موقع پر بات کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پورے علاقے کو جو پانی سپلائی کی جارہی ہے وہ باضابطہ فلٹر کی جارہی ہے اور لوگوں کو جو پانی فراہم کیا جاتا ہے وہ بلکل پینے کے قابل ہے۔
مزید پرھیں:
انہوں نے لوگوں کے ان خدشات کو دور کیا کہ علاقے کو گندہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے - اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ سرپنچ کے علاوہ علاقے کے کئ دیگر معزز شہری بھی موجود تھے ۔