اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: محکمۂ جل شکتی نے پینے کے پانی کا صحیح استعمال کرنے کی اپیل کی - کرز کے ذریعے پینے کا پانی سپلائی کرتا ہے

محکمۂ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینیئر فیاض احمد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پینے کے پانی کا صحیح استعمال کریں اور اسے صرف پینے کے لئے استعمال کریں۔

انجینئر فیاض احمد
انجینئر فیاض احمد

By

Published : Jul 8, 2021, 10:47 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں چند روز قبل مختلف مقامات پر پینے کے پانی کو لیکر احتجاج کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر فیاض احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کچھ وضاحتیں پیش کیں۔

انجینئر فیاض احمد


انہوں نے بتایا کہ علاقہ شاہ گنڈ اور دوسری ایسی جگہوں پر محکمہ جل شکتی، اپنی گاڑیوں یعنی ٹینکرز کے ذریعے پینے کا پانی سپلائی کرتا ہے اور یہاں تمام سب ڈویژن کو محکمہ جل شکتی کے تین ٹینکر پانی سپلائی کرتے تھے تاہم گزشتہ کچھ روز سے دو واٹر ٹینکرس میں کچھ خرابیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے فی الحال ایک ہی ٹینکر پورے سب ڈویژن کو پانی سپلائی کرتا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ دو ٹینکر خراب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ پانی سپلائی نہیں کرتے اور اسی وجہ سے کئی دیہاتوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ نے اس سلسلے میں اقدامات کئے ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ دو تین دنوں تک وہ گاڑیاں ٹھیک ہوجائیں گی اور مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

فیاض احمد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پینے کے پانی کا صحیح استعمال کریں اور اسے صرف پینے کے لئے استعمال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اکثر شکایات موصول ہوتی ہیں کہ لوگ پینے کے پانی کا غلط استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے لوگ اس سے محروم رہتے ہیں تاہم انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پینے کے پانی کا صحیح اور مناسب استعمال کریں تاکہ یہ نعمت دوسروں تک بھی پہنچے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details