جنوبی کشمیر میں سابق میر واعظ مولوی محمد فاروق اور حریت کے لیڈر عبدالغنی لون کی برسی پر پوری وادی سمیت ضلع اننت ناگ میں مکمل ہڑتال رہی۔
ہڑتال کے باوجود انٹرنیٹ خدمات جاری - Abdul Ghani Lone
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں معروف رہنما عبدالغنی لون کی برسی کے موقع ہڑتال کے باوجود انٹرنیٹ کی خدمات جاری رہیں۔
ہڑتال کے باوجود انٹرنیٹ خدمات جاری
ہڑتال کے باوجود انٹرنیٹ خدمات جاری
ہڑتال کی وجہ سے اننت ناگ میں معمولات زندگی کافی متاثر رہی، اسکولز اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے، لیکن ہڑتال کے باوجود ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات جاری رہیں۔
طلبہ اور تاجروں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹرنیٹ خدمات کو ہرحال میں بحال رکھنے کے لئے مناسب اقدامات کریں۔