اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بھارت اب سیکولر ملک نہیں رہا' - Baramullah seat

جموں و کشمیر کے سابق وزیر تعلیم نعیم اختر نے کہا کہ ملک میں مذہب کے نام پر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نعیم اختر پی ڈی پی رہنما

By

Published : Mar 28, 2019, 7:28 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کرنا چاہتی ہیں اور وہ حق کی آواز کو دبانے کی کوشش میں لگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی اب وہ سیکولر نظام خاموشی کی موت مر رہا ہے جس کا خواب مہاتما گاندھی نے دیکھا تھا۔ آج وہاں گاو رکشا کے نام پر مسلمانوں کو آئے دن بے گناہ مارا جارہا ہے۔

نعیم اختر پی ڈی پی رہنما

واضح رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی سیاسی جماعتوں نے انتخابی تشہیر شروع ہو گئی ہیں۔

پی ڈی پی کے سینیئر رہنما نعیم اختر نے ضلع بانڈی پورہ کے گنستان علاقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔

انہوں نے عوام سے پی ڈی پی کے حق میں ووٹ ڈالیں کی اپیل کی ۔
اجلاس میں عبدالقیوم وانی اور آغا سید محسن بھی موجود تھے

ABOUT THE AUTHOR

...view details