شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام سوناواری کے رہائشیوں نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سمبل کے خلاف ڈاکٹروں کی مبینہ طبی غفلت شعاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Hospital Accused of Improperly Operating on Pregnant۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ 8 مارچ کو ایک حاملہ خاتون کلثومہ بیگم ساکنہ نوگام کو سمبل اسپتال میں آپریشن کیا گیا جس کی وجہ سے اس میں پیچیدگیاں پیدا ہوئیں اور سرجری کے صرف ایک روز بعد انہیں ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں ان کا ہنگامی حالات میں دوبارہ آپریشن کیا گیا۔
Hospital Accused of Improperly Operating on Pregnant: حاملہ خاتون کا صحیح آپریشن نہ کرنے کا ہسپتال پر الزام - جلد بازی میں حاملہ خاتون کا آپریشن
بانڈی پورہ کے نوگام سوناواری میں مظاہرین نے الزام لگایا کہ 8 مارچ کو ایک حاملہ خاتون کلثوم بیگم ساکنہ نوگام کا سمبل اسپتال میں آپریشن کیا گیا جس کی وجہ سے اس میں پیچیدگیاں پیدا ہوئیں اور سرجری کے صرف ایک روز بعد انہیں ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں ان کا ہنگامی حالات میں دوبارہ آپریشن کیا گیا۔ Hospital Accused of Improperly Operating on Pregnant
انہوں نے الزام لگایا کہ سی ایچ سی سمبل میں ڈاکٹروں نے جلد بازی میں حاملہ خاتون کا آپریشن انجام دیا جس کی وجہ سے مریض کی حالت خراب ہوگئی بعد میں جب مریض کو سمبل اسپتال سے SMHS اسپتال منتقل کیا گیا تو اس کا وہاں دوبارہ آپریشن کیا گیا اور اب وہ مستحکم ہے۔ مظاہرین نے سی ایچ سی ہسپتال حکام کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء بلاک میڈیکل آفیسر سمبل نے معاملے کی جانچ شروع کی ہے اور معاملے کی جانچ کے لیے ڈاکٹروں پر مبنی ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے بھی متاثرہ خاندان کی جانب سے اس سلسلے میں شکایت درج کر لی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
TAGGED:
protest in bandipura