بانڈی پورہ میں قائم ہارٹیکلچر احاطے میں محکمے کی جانب سے کاشتکاروں کے لیے شاخ تراشی Branch Pruning کی جانکاری اور ٹرینگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
اس ٹرینگ کیمپ میں جلع بھر کے کاشتکاروں نے شرکت کر کے محکمے کے اہلکاروں سے جانکاری حاصل کی ہے۔ پروگرام کی صدارت چیف ہارٹیکلچر افسر بانڈی پورہ راجندر کمار Rajinder Kumar نے کی۔
:ہارٹیکلچر محکمے کی جانب سے تربیتی کیمپ کا انعقاد تربیتی پروگرام میں محکمے ہارٹیکلچر کے ماہرین نے کشتکاروں کو شاخ تراشی کی اہمیت اور اس کی بنیادی تکنیکس کی جانکاری فراہم کی۔
پروگرام میں کاشتکاروں کو محکمے کی جانب سے دی جانے والی مختلف اسکمز کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ۔
اس موقع پر چیف ہارٹیکلچر افسر Chief Horticulture Officer Bandipora نے پروگرام کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کہ ضلع بھر میں اس طرح کے پروگرام آگے بھی منعقد ہوتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:Horticulture Awareness Camp: سوپور میں محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے تربیتی پروگرام
انہوں نے کاشتکاروں سے اپنے اپنے باغات میں شاخ تراشی کرنے کی ہدایت دی، تاکہ برفباری میں کاشتکاروں کو نقصانات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔