اردو

urdu

Sumo Service Starts From Hajan to Ganderbal:حاجن سے گاندربل تک کے لیے سومو سروس شروع

By

Published : Jan 18, 2022, 5:50 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے انتظامیہ اور سول سوسائٹی حاجن کی مشترکہ کوششوں کے بعد حاجن قصبے سے ضلع گاندربل تک کے لیے سومو سروس باضابطہ طور پر شروع Sumo Service Starts From Hajan to Ganderbal کی گئی ہے۔

hajin-to-ganderbal-sumo-services-kick-started-for-the-larger-benefit-of-commuters
حاجن سے گاندربل تک کے لیے سومو سروس شروع

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے انتظامیہ اور سول سوسائٹی حاجن Civil Society Hajan کی مشترکہ کوششوں کے بعد حاجن قصبے سے ضلع گاندربل تک کے لیے سومو سروس باضابطہ طور پر شروع Sumo Service Starts From Hajan to Ganderbal کر دی گئی ہے۔

حاجن سے گاندربل تک کے لیے سومو سروس شروع

حاجن قصبہ جو ایک وسیع و عریض علاقہ ہے یہاں سے لوگ اکثر اس بات کا مطالبہ کرتے تھے کہ گاندربل ضلع کے لیے یہاں ایک سومو سروسز ہونی چاہئے کیونکہ لوگوں کو آمدورفت میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

کالج کے طلبہ، ملازم یا مریض ہوں جنہیں عموماً گاندربل یا گاندربل سے سرینگر صورہ میڈکل انسٹیٹیوٹ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ انہیں گاندربل جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

تاہم سومو اسٹینڈ حاجن Sumo stand Hajan نے عام عوام کی سہولیات کے لیے باضابطہ طور پر اس سروس شروع کیا گیا ہے اور لوگوں سے بھی اس سروس سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Heli Service to Marwah Wadwan: واڑوان، کشتواڑ کے لئے ہیلی سروس کو بحال کیے جانے کا مطالبہ

سومو اسٹینڈ حاجن کی یونین صدر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لوگوں کی یہ عرصہ دراز سے ایک ڈیمانڈ رہی ہے کہ حاجن قصبہ سے گاندربل تک کے لیے سومو سروس کا اہتمام کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پہل انہوں نے انتظامیہ اور سول سوسائٹی حاجن کی مشترکہ گزارش کے بعد شروع کی ہے، اور لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس سہولیت کا فائدہ اٹھائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details