اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈنگی تھل گریز: پُل کی تعمیر میں سست رفتاری کے خلاف لوگوں کا احتجاج

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز کے تلیبل علاقے کے لوگوں نے علاقے میں پلُ پر جاری کام میں سست رفتاری کے باعث انتظامیہ کے خلاف پرُ زور احتجاج کیا ہے۔

By

Published : Aug 17, 2021, 12:34 PM IST

ڈنگی تھل گریز:پُل پر سست رفتاری سے کام پر لوگوں کا احتجاج
ڈنگی تھل گریز:پُل پر سست رفتاری سے کام پر لوگوں کا احتجاج

مقامی لوگوں کے مطابق ڈنگی تھل گریز علاقے کو ملانے والے پل پر انتطامیہ کی جانب سے کام مکمل نہیں کیا جارہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پُل پر تقربیاً دس سال پہلے کام شروع کیا گیا تھا لیکن بعد میں کئی سال تک کام کو روکا گیا۔

ڈنگی تھل گریز:پُل پر سست رفتاری سے کام پر لوگوں کا احتجاج

مقامی لوگوں کے مطابق پل نہ ہونے کے باعث انہیں شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

لوگوں کے مطابق پُل کی عدم دستیابی کے باعث علاقے میں موبائل ٹاور بھی نصب نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائدے نے ایس ڈی ایم گریز ڈاکٹر مدثر احمد سے فون پر بات کی تو ان کا کہنا ہے کہ رقم کی عدم دستیابی کے باعث پُل پر کام التوا میں رکھا گیا تھا۔ اب دوبارہ سے کام شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ مقامی لوگوں کے مطالبات کو زیر غور لاکر سارے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details