بانڈی پورہ میں ضلع الیکشن افسر نے سیاسی رہنماؤں کے پوسٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں چار اساتذہ سمیت ایک نمبردار کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔
ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر اساتذہ کے خلاف کارروائی - bandipora
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر چار اساتذہ سمیت نمبردار کو بھی معطل کر دیا گیا۔
متعلقہ تصویر
اطلاعات کے مطابق اسد اللہ لون،تلیل گریز، محمد یوسف خان، شیخ شوکت احمد، غلام القادر کڈارہ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کیا گیا، اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفس کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔
اس کے علاوہ ضلع الیکشن افسر نے نمبردار مرکوٹ محمد مظفر احمد کو ایک سیاسی ریلی میں تقریر کے پاداش میں معطل کرنے کے احکامات صادر کیے۔
Last Updated : Mar 31, 2019, 4:15 PM IST