اردو

urdu

ETV Bharat / city

Bandipora Fire: بی ایم او آفس میں لگی آگ کی واردات کی تحقیقات ہونے چاہیے - کووڈ 19 ریکارڈس

بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانڈی پورہ ضلع کے نائب صدر تفضل وانی نے بلاک میڈکل آفس بانڈی پورہ Block Medical Office Fire میں گزشتہ رات کو لگی آگ کے حوالے سے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آگ لگی نہیں ہے بلکہ اسے لگایا گیا ہے۔

بی ایم او آفس میں لگی آگ کی واردات کی تحقیقات ہونے چاہیے
بی ایم او آفس میں لگی آگ کی واردات کی تحقیقات ہونے چاہیے

By

Published : Nov 26, 2021, 10:10 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانڈی پورہ ضلع کے نائب صدر تفضل وانیBJP Bandipora Vice President نے سوشل میڈیا پرگزشتہ روز بی ایم او آفس میں لگی آگ کی واردات پر اپنا بیان دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بانڈی پورہ بلاک میڈکل آفس میں گزشتہ رات آتشزدگیFire In BMO Bandipora خود ہی نہیں بلکہ کووڈ 19 کے تعلق سے وہاں جمع ریکارڈس COVID-19 Records کو منسوخ کرنے کے لئے لگائی گئی ہے۔

بی ایم او آفس میں لگی آگ کی واردات کی تحقیقات ہونے چاہیے

وائرل ویڈیو میں انہوں نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آتشزدگی آفس میں کووڈ 19 کے حوالے سے کیے گئے گھوٹالوں کو چھپانے اور وہاں موجود ریکارڈس کو منسوخ کرنے کے لئے لگائی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں ایل جی انتظامیہ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور ضلع انتظامیہ سے اس معاملے کی پوری تحقیقات کنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:Fire In Bandipora: بانڈی پورہ کے بی ایم او دفتر میں آگ کی واردات


ای ٹی وی بھارت نے جب اس ضمن میں بلاک میڈکل افسر ڈاکٹر مسرت اقبالBMO Dr Masrat Iqbal سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے آگ کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دفتر میں موجود ریکارڈس محفوظ ہیں۔دفتر کے جس حصے میں آگ لگی ہے اس میں کچھ ہی دستاویزات جل چکے ہیں جبکہ دفتر کا مجموعی ریکارڈ محفوظ ہے۔

ہم آپ کو بتادیں کل شام بی ایم او آفس بانڈی پورہ میں اچانک آگ لگ گئی،جس کی وجہ سے بی ایم او کا آفس میں شدید نقصان ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details