اردو

urdu

ETV Bharat / city

Meeting of Transport Association in Bandipora: بانڈی پورہ میں ٹرانسپورٹس ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس - بانڈی پورہ میں ٹرانسپورٹس ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

حال ہی میں سرکار کی جانب سے گاڑیوں میں الیکٹرانک آلہ نصب کرنے، دو سال کا ٹیکس ایک ساتھ جمع کرنے اور ہر چھ ماہ بعد فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کرنے جیسے احکام جاری کیے گئے جس کو لےکر جموں اور کشمیر کے سبھی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے احتجاج کیا۔ J&K Transport Association Protest in Bandipora

بانڈی پورہ میں ٹرانسپورٹس ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس
بانڈی پورہ میں ٹرانسپورٹس ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

By

Published : Mar 28, 2022, 3:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بس اسٹینڈ میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ جس میں بس، سومو، آٹو اور دیگر کمرشل وہیلز سے تعلق رکھنے والے ممبران نے شرکت کی۔ آج کا یہ اجلاس حال ہی میں سرکار کی جانب سے گاڑیوں میں الیکٹرانک آلہ نصب کرنے، دو سال کا ٹیکس ایک ساتھ جمع کرنے اور ہر چھ ماہ بعد فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کرنے جیسے احکام جاری کیے جانے پر بلایا گیا تھا۔ Emergency Meeting of Transport Association in Bandipora

بانڈی پورہ میں ٹرانسپورٹس ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

احتجاج کررہے ٹرانسپورٹس ایسوسی ایشن کے ممبر کا کہنا ہے کہ 'یہ سبھی قوانین بے حد سخت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'بیشتر ڈرائیوز خسارے پر چل رہے ہیں یا پھر بینک قرضے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ انہو نے کہا کہ 'کووڈ کی وجہ سے سبھی کمرشل ٹرانسپورٹس تقریباً دو سال تک گھروں میں بیٹھے ہوئے تھے اور اس دوران بینکوں کا قرضہ بھی بڑھتا گیا۔ ایسے میں قریب بیس ہزار روپے کا الکٹرانک آلہ نصب کرنا اور دو سال کا ایڈوانس ٹیکس جمع کرنا خود کشی جیسے عمل کے مترادف ہوگا۔'

یہ بھی پڑھیں: Transport Unions Strike: ٹرانسپورٹ یونینز نے مرکزی حکومت کے خلاف یکم اپریل کو چکہ جام کرنے کا اعلان کیا

انہو نے کہا کہ 'ان احکام کے خلاف جموں اور کشمیر کے سبھی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ممبران احتجاج کر رہے ہیں۔ اگر سرکار نے یہ قوانین فورا واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا تو 30 مارچ کو پورے جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ بانڈی پورہ میں بھی مکمل چکہ جام کیا جائے گا۔ کیونکہ یہ سبھی قوانین بے حد سخت ہیں۔ بیشتر ڈرائیوز خصارے پر چل رہے ہیں یا پھر بینک قرضے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ J&K Transport Association Protest in Bandipora

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details