اردو

urdu

ETV Bharat / city

Ashok Koul On JK Assembly Election جموں و کشمیر میں الیکشن مارچ یا اپریل میں ہوسکتے ہیں، اشوک کول - bandipora urdu news

جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے عندیہ دیا ہے کہ جموں و کشمیر یوٹی میں اسمبلی انتخابات آئندہ برس مارچ یا اپریل میں ہوسکتے ہیں۔ Ashok Koul On JK Assembly Election

جموں و کشمیر میں الیکشن مارچ یا اپریل میں ہوسکتے ہیں، اشوک کول
جموں و کشمیر میں الیکشن مارچ یا اپریل میں ہوسکتے ہیں، اشوک کول

By

Published : Sep 28, 2022, 4:58 PM IST

Updated : Sep 28, 2022, 5:12 PM IST

بانڈی پوری: بی جے پی کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری اشوک کول نے عندیہ دیا ہے کہ جموں وکشمیر یوٹی میں انتخابات آئندہ برس مارچ یا اپریل میں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امسال نومبر کی 25 تاریخ تک حتمی الیکٹورل رول شائع ہونے کے بعد انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد ہی الیکشن کمشن جموں و کشمیر میں منعقد خرائے جانے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کرے گا۔

جموں و کشمیر میں الیکشن مارچ یا اپریل میں ہوسکتے ہیں، اشوک کول

جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ بی جے پی ہیڈ آفس میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بی جے پی رہنما نے شرکت کی۔ وہیں بی جے پی کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری اشوک کول سیوا پکواڈ اسکیم و پروگرام کا جائزہ بھی لیا اور پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے خطاب کیا۔ مختلف محکموں میں تعینات ہزاروں ڈیلی ویجرس کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد ان سبھی کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سبھی سینیئر بی جے پی رہنماؤں اور کارکنان سے پانچ اکتوبر کو بارہمولہ میں وزیر داخلہ امت شاہ کی ہونے والی ریلی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

142militants killed so far in Kashmir:ـ رواں برس کشمیر میں 142عسکریت پسند ہلاک

Last Updated : Sep 28, 2022, 5:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details