اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایجیک کے عہدیداروں نے مرحوم استاد کے اہل خانہ سے ملاقات کی - دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا

ایجیک اور ٹیچرس فورم کے ایک وفد نے سوناواری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایک عہدیدار نے کہا کہ 'استاد کے تمام سروس سے متعلقہ مسائل کا خیال رکھا جائے گا اور متوفی ٹیچر کی پنشن سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی'۔

teachers
اساتزہ

By

Published : Aug 22, 2021, 7:18 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گونچھی پورہ سوناواری میں آج ایجیک اور ٹیچرس فورم کے ایک وفد نے دورہ کیا۔ اس دوران وہ علاقے میں فوت ہوئے ایک استاد کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی۔ اس وفد میں ایجیک کے صدر اور جموں و کشمیر ٹیچرز فورم کے چیئرمین بھی شامل تھے۔ ان کے ہمراہ چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ اور زونل ایجوکیشن آفیسر سمبل بھی اس دورے میں شامل تھے۔

اساتزہ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ٹیچرز فورم محمد رفیق نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے خیالات اور دعائیں اس خاندان کے ساتھ ہیں، جنہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کے کسی فرد کا نقصان برداشت کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا 'مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے جب مجھے بتایا گیا ہے کہ محمد امین نامی ایک استاد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داریاں تھیں'۔

یہ بھی پڑھیں:انڈی پورہ: ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے شادی پورہ کا جائزہ لیا

انہوں نے وعدہ کیا کہ 'مرحوم استاد کے سروس سے متعلقہ تمام مسائل کا خیال رکھا جائے گا اور متوفی ٹیچر کی پنشن سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ خاندان کو مزید دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details