اردو

urdu

ETV Bharat / city

Sports Festival in Bandipora: بانڈی پورہ میں اسپرنگ اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح

ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں اسپرنگ اسپورٹس فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ اس فیسٹیول کے تحت کھیلے جارہے والی بال ٹورنامنٹ میں سمبل سوناواری سے تعلق رکھنے والی 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ Volleyball Tournament in Sumbal Sonawari

By

Published : Feb 22, 2022, 11:18 AM IST

بانڈی پورہ میں اسپرنگ اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح
بانڈی پورہ میں اسپرنگ اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں بانڈی پورہ پولیس کے زیر اہتمام 'کھیلوں کو ہاں کہو منشیات کو نہیں' کے عنوان تلے 'اسپرنگ اسپورٹس فیسٹیول' کا اہتمام کیا گیا - Inauguration of Spring Sports Festival in Sumbal Bandipora

اس فیسٹیول کا انعقاد ڈی آئی جی نارتھ کشمیر اُدئے بھاسکر نے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد ملک بھی موجود تھے۔ قابلِ ذکر ہے کہ اس فیسٹیول کے تحت کھیلے جارہے والی بال ٹورنامنٹ میں سمبل سوناواری سے تعلق رکھنے والی 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ Volleyball Tournament in Sumbal Sonawari

بانڈی پورہ میں اسپرنگ اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح

اس دوران اپنے خطاب میں ڈی آئی جی نے ضلع کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کے لیے بانڈی پورہ پولیس کے اقدام کی تعریف کی۔ DIG North Kashmir on Spring Sports Festival

یہ بھی پڑھیں: ITBP Playing Volleyball: بھارت - تبت سرحدی فورسز کا والی بال کھیلتے ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ 'اس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔ ڈی آئی جی نارتھ کشمیر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ 'وہ منشیات کی لت اور دیگر جرائم سے دور رہیں۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details