جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پزل پورہ کے تیلی محلہ سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس محلے سے گزرنے والی لنک روڈ کی مرمت کی جائے تاکہ آنے والے موسم سرما کے دوران بارش اور برف باری کے دوران چلنے میں انہیں مزید دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بانڈی پورہ: پزل پور کے لنک روڈ کو مرمت کرانے کا مطالبہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'حالانکہ انتظامیہ نے آس پاس کی دیگر سبھی سڑکوں کا کام کرکے ان کی حالت بہتر کی ہے۔ لیکن تیلی محلہ لنک روڈ کو بار بار نظر انداز کیا جارہا ہے۔'
ان کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے کئی مرتبہ محکمۂ آر اینڈ بی، بلاک بانڈی پورہ، مقامی ڈی ڈی سی، پنچ اور ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کے سامنے اپنا مطالبہ رکھا ہے تاہم پچھلے دو سال کے دوران مسلسل انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: بڈگام: پالر میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے خلاف احتجاج
پزل پور تیلی محلہ کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس لنک روڈ کی جلد از جلد مرمت کی جائے۔