اردو

urdu

ETV Bharat / city

Bandipora Residents Protest: دبن اونہ گام میں مویشیوں کیلئے چارہ کا انتظام کرنے کا مطالبہ - دبن اونہ گام میں مقامی افراد کا احتجاج

جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقے دبن اونہ گام میں متعدد مقامی افراد نے انتطامیہ سے ان کے سینکڑوں مویشیوں کے لیے چارہ کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مقامی پنچ اور سرپنچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ Demand for fodder for cattle in Bandipora

دبن اونہ گام میں مویشیوں کےلیے چارہ کا انتظام کرنے کا مطالبہ
دبن اونہ گام میں مویشیوں کےلیے چارہ کا انتظام کرنے کا مطالبہ

By

Published : May 6, 2022, 4:18 PM IST

بانڈی پورہ:جموں و کشمیر کےبانڈی پورہ کے پہاڑی علاقے دبن اونہ گام سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے انتطامیہ سے ان کے سینکڑوں مویشیوں کے لیے چارہ کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا۔ Demand for fodder for cattle انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ اپنے مویشی بیچنے کے لیے مجبور ہوجائیں گے۔ مظاہرین نے چارہ کی کمی کے لیے مقامی پنچ اور سرپنچ کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ان کی وجہ سے اپنے مویشی بیجھنے لیے مجبور ہو جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے چند سال قبل جنگل کے علاقے کی تاربندی کی گئی تھی، جب کہ محکمہ نے مویشیوں کو چروانے کے لیے راستہ کھلا رکھا تھا۔ لیکن سرپنچ کے رشتہ دار نور محمد اور پنچ شمس الدین کی جانب سے مویشیوں کو جنگل میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جب کہ ان کے کچھ رشتہ داروں کو جنگل میں جانے دیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے مویشیوں کو چرواسکیں۔

دبن اونہ گام میں مویشیوں کےلیے چارہ کا انتظام کرنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں:

BJP Bandipora President, Sarpanch Booked: رشوت لینے کے الزام میں بی جے پی ضلع صدر اور سرپنچ پر مقدمہ

مقامی افراد نے پنچ اور سرپنچ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو جنگلات کا مالک سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ڈرانے دھمکانے کا بھی الزام عائد کیا۔ اس سلسلے میں آج ایک وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کو ایک عرضداشت بھی پیش کی اور فوری طور پر مسئلہ کو حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں بڑے پیمانہ پر احتجاج کرنے کا بھی انتباہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details