اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی نے کسان پکھواڑہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

ڈی ڈی سی نے کسانوں کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے اور کاشتکاری کو منافع بخش اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے متعلقہ زرعی شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔

ڈی ڈی سی بانڈی پورہ نے کسان پاکواڑا پرورگام کی تیاریوں کا جائزہ لیا
ڈی ڈی سی بانڈی پورہ نے کسان پاکواڑا پرورگام کی تیاریوں کا جائزہ لیا

By

Published : Jul 3, 2020, 12:06 PM IST

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر (ڈی ڈی سی) بانڈی پورہ، ظہور احمد میر نے کسان پکھواڑہ (10 دن کا خصوصی پروگرام) جو کہ 7 جولائی سے شروع ہو رہا ہے کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس طلب کیا۔

میٹنگ کے دوران انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کسانوں اور کاشتکاروں کو مختلف فلاحی منصوبوں کے بارے میں آگاہی پروگراموں کا انعقاد کریں جو مختلف محکموں کے ذریعہ عمل میں لایا جارہا ہے۔

میر نے کسان برادری کے مابین فائدہ مند نتائج کے حصول کے لیے متعلقہ زرعی شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔

ڈی ڈی سی نے کہا کہ اس ضلع میں زرعی وسعت کا اچھا موقع ہے اور انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ منعقدہ ہونے والا کسان پاکواڑا پرورگام میں حصہ لیں تاکہ دوسروں کے علاوہ متعدد مرکزی تعاون سے چلنے والی اسکیموں کے ثمرات حاصل کریں۔

انہوں نے زراعت اور اس سے وابستہ محکموں کے بینکارز اور افسران کو بھی ہدایت کی کہ کے سی سی کے تحت کسانوں کی مکمل کوریج کو یقینی بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details