بانڈی پورہ کے ڈی سی ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس اور ویکسینیشن مہم سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اس وقت صرف 18 فعال معاملات ہیں- انہوں نے کہا کہ یہ کیسز لگاتار کم ہوتے جارہے ہیں - کئ روز قبل 40 تھے اور اس کے بعد 32 جبکہ آج صرف 18 فعال کیسز ضلع میں موجود ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال بہت حد تک قابو میں ہے-
تاہم انہوں نے عوام الناس سے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہوکر صحتیاب ہونےوالے افراد کی شرح کافی اچھی ہے اور اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ضلع میں دھیرے دھیرے کورونا وائرس میں کافی حد تک کمی واقع ہورہی ہے۔ تاہم اس بات کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ کورونا مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔