ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج سب ڈویژن سمبل کے شلوت اور سرائے ڈانگرپورہ علاقوں کا دورہ کیا تاکہ مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جاسکے اور عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد کیا جاسکے۔
ان کے ہمراہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ سمبل ڈاکٹر بشیر احمد لون، ایگزیکٹیو انجینیئر آر اینڈ بی اور ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران بھی تھے۔ یہ دورہ ڈپٹی کمشنر کے ہفتہ وار فیلڈ ٹور پروگراموں کا حصہ تھا تاکہ عوام کی شکایات ان کی دہلیز پر سنیں اور ان کا ازالہ کیا جاسکے۔ ڈاکٹر اویس نے بانڈی پورہ اور سمبل، شلوت اور سرائے ڈانگرپورہ کے مختلف مقامات پر جاری میکڈمائزیشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بہترین اور معیاری کام کو برقرار رکھا جائے اور ان سے کہا کہ وہ ہدف کو پورا کرنے کے کاموں میں تیزی لائیں۔