بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے انتطامیہ کی جانب سے ضلع بانڈی پورہ میں "ممکن اسکیم" کے تحت چار نوجوانوں کو گاڑیاں دی گئی ہیں، تاکہ بے روز گار نوجواں خود کمانے کے اہل ہو جائیں۔
"ممکن اسکیم" کے تحت نوجوانوں میں گاڑیاں تقسیم
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے ممکن اسکیم کے تحت ضلع کے چار نوجوانوں میں گاڑیاں تقسیم کیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے انتطامیہ کی جانب سے بہت سی اسکمیں متعارف کرائی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منتخب کیے گئے نوجوانوں کو ان گاڑیوں کی چابیاں سونپیں اور انہیں تلقین کی کہ انتطامیہ پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں کے لئے کئی اسکیمیں متعارف کرائیں ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ان اسکیمز کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاکر ایمانداری کے ساتھ روزگار کمانے کا راستہ اختیار کریں۔
اس موقع پر اے آر ٹو بانڈی ہورہ کے علاوہ دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیلف ایمپلائمنٹ بانڈی پورہ شبنم عارف میر نے کہا کہ ضلع کے 70 نوجوانوں نے اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کیا تھا جن میں سے پہلے مرحلے میں چار افراد کا انتخاب کرکے انہیں گاڑیاں سونپی گئیں۔
شبنم عارف نے مزید کہا کہ مذکورہ اسکیم کے تحت ضلع کی خواتین بھی فائدہ اٹھا سکتی ہیں اور اپنا روزگار حاصل کرسکتی ہیں۔