گُریز سب ڈویژن کے علاقے تلیل کے 'جودرہ بہک' کے مقام پر بادل پھٹنے کے بعد 150 سے زیادہ بھیڑ ہلاک ہوگئے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ 8 جولائی کو پیش آیا تاہم تلیل میں موسم خراب کی صورتحال کی وجہ سے رپورٹ نہیں ہوسکا۔
وہیں بھیڑوں کے مالکان نے آج پولیس اسٹیشن تلیل میں اس سانحے کی اطلاع دی ہے۔
پولیس ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جودرہ بہک میں بھیڑوں کے شیڈ پر بادل پھٹ گیا جس میں ڈیڑھ سو سے زیادہ بھیڑ ہلاک ہوگئے۔