آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت بانڈی پورہ میں خصوصی صفائی مہم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج مشہور ولر جھیل اور وینٹج پارک کی صفائی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایات پر یہ مہم کو 15 روز تک جاری رکھا جائے گا جس کے تحت پارکوں، سرکاری عمارتیں و آفس، پنچایت گھروں اور دیگر عوامی مقامی کی صفائی کی جائے گی۔ ان علاقوں پر موجود گندگی کو بھی صاف کیا جائے گا۔
اس مہم کے تحت عوام میں بھی صفائی سے متعلق شعور بیدار کیا جائے گا۔ پروگرام کا انعقاد میونسپل کونسل بانڈی پورہ اور لیگل سروسز اتھارٹی ضلع انتظامیہ کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ مہم کے تحت پانی کے ذخائر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جن میں چسموں ندی نالوں اور جھیلوں کی صفائی کی جارہی ہے۔