شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کلوسہ کی ایم اے کالونی میں محمد حمزہ لون کے گھر میں 6 اور 7 مارچ کی درمیانی رات میں ایک چوری کی واردات رونما Burglary in Bandipora ہوئی۔ چوروں نے گھر سے سونے کے کئی زیورات اور دیگر ساز و سامان اڑا لینے میں کامیابی حاصل کی ہے ،جس کی قیمت لاکھوں روپے مالیت بتائی جا رہی Theft case in Bandipora ہے۔
دراصل محمد حمزہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ دہلی چلے گئے تھے اور ان کے مطابق اس رات گھر میں کوئی بھی فرد موجود نہیں تھا۔ پولیس بیان کے مطابق چوروں نے لاکھوں روپے کا سامان اڑانے کے ساتھ ساتھ گھر میں توڈ پھوڈ بھی کی ہے۔
اس واردات کے فوراً بعد بانڈی ہورہ پولیس ایس ایچ او رئیس احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔