دراصل سیرت کی ماں نے اسے ایک تصویر بناکر دی تھیں، جس نے اس کے دل پر گہر اثر ڈالا اور یہیں سے اس نے پینسل ہاتھ میں لے کر مختلف تصاویر بنانے کی کوشش کی، اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس نےان تصاویر میں مختلف رنگ بھرنے شروع کئے۔
گذشتہ نو سال سے وہ ماحولیاتی بیداری، قدرتی نظاروں جانی مانی شخصیات، اپنے اساتذہ اور اپنے دوستوں کی پینٹگ سماجی ویب سائٹ انسٹراگرام پر ڈالتی ہیں .جہاں اس کے فن کی کافی تائید اور تعریف ملتی ہے۔لیکن اس سے حب الوطنی کی پینٹگ بنانا سب سے اچھا لگتا ہے.
آج کل کے دور میں اگرچہ ہر کوئی موبائیل فون پر زیادہ سے زیادہ وقت صرف کرنے کو ترجیح دیتا ہے مگر دوسرے طالب علموں کی طرح سیرت کو موبائیل فون پر وقت گزارنا اچھا نہیں لگتا اور نہ ہی وہ کھیل کود یا دوسرے مشغلوں میں اپنا وقت صرف کرتی ہیں۔