گزشتہ چند دنوں سے وادی کشمیر میں لگاتار بارشوں نے روزمرہ کی زندگی کو بے حد متاثر کیا ہے۔ ضلع بانڈی پورہ کے وترنہ علاقے میں چند رہائشی مکانات کے آس پاس زمین کھسکنے کی وجہ سے مقامی باشندوں میں مکانات کے گر آنے کا خوف پیدا ہو گیا ہے۔
بانڈی پورہ: زمین کھسکنے کے سبب رہائشی مکان کو نقصان مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ رات کے دوران مکانات کے قریب زمین کھسک گئی جس سے نہ صرف باغات کو نقصان پہنچا بلکہ ایک رہائشی مکان میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔ جس کے سبب مکینوں میں خوف و ہراس کی لہر ڈوڑ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمین کھسکنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ وہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی زمین کھسکنے کے سبب کئی باغات اور رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ اس سے قبل زمین کھسکنے کے وقعات رونما ہونے کے بعد انہوں نے کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ سے بنڈ تعمیر کرنے کی گزارشات کیں۔
انہوں نے دعویٰ کہ بیک ٹو ولیج کے دوران انتظامیہ نے بنڈ تعمیر کیے جانے کو منظوری دی تاہم اس جانب آج تک توجہ نہیں دی گئی۔