تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو بلاک میڈکل آفس(Block Medical Office) بانڈی پورہ میں آگ نمودار ہوگی، جس کے بعد آگ پوری عمارت میں پھیل گئی۔
اگرچہ فائر بریگیڈ موقع پر موجود ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
بانڈی پورہ کے بی ایم او دفتر میں آگ کی واردات بلاک میڈکل افسر ڈاکٹر مسرت اقبال (BMO Dr Masrat Iqbal) نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ آفس میں جمعرات کی شام کو آگ لگ گئی جس پر ابھی قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:Chinar Trees Gutted: آتشزدگی میں چنار کے درختوں کو نقصان
انہوں نے بتایا کہ ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ آگ نے پوری عمارت کو تباہ کیا ہے یا جزوی طورپر۔
اس خبر میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔