اس منشیات مخالف بیداری پروگرام کی صدارت ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین نے کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پولیس کے کئی اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور ایکزیکٹیو آفیسر کے علاوہ قرب و جوار کے سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس کے علاوہ مذکورہ تقریب میں دور دراز علاقہ کے افراد نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر مختلف علاقوں کے سے آئے لوگوں کے کئی وفود نے ایس ایس پی اننت ناگ کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔
امتیاز حسین نے ان مسائل کو غور سے سُنا۔ مسائل کا حل کرنے کے لئے ایس ایس پی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی امتیاز حسین کا کہنا ہے کہ پولیس کے تئیں جو لوگوں کے توقعات وابستہ ہیں۔ ہماری کوشش رہے گی کہ لوگوں کے اس اعتماد پر کھرا اُترنے میں ہم کامیاب ہوجائیں۔