مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ جہانگیر پنچایت بی میں سڑک کی خستہ سے مقامی باشندے پریشان ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ آمد رفتکے دوران انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتا ہے ۔جس کی وجہ سے ان کا سڑک پر سے چلنا مشکل ہوگیا ہے ۔ مقامی باشندے نے انتظامیہ سے اس جانب توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مذکورہ گاؤں کے ساکن نے بتایا کہ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مذکورہ معاملہ کی جانب متعدد دفعہ توجہ دینے کی اپیل کی۔تاہم ابھی تک یہ معاملہ جوں کا توں ہے۔