اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی سخت کارروائی - بانڈی پورہ پولیس کی کارروائی

بانڈی پورہ پولیس نے کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر 247 افراد کے خلاف 27 ہزار 150 روپئے کا جرمانہ عائد کیا اور 24 گاڑیاں ضبط کیں۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی سخت کارروائی
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی سخت کارروائی

By

Published : May 18, 2021, 8:15 PM IST

جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ پولیس کووڈ-19 وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسی کے تحت آج پولیس نے کورونا گائیڈلائن کی خلاف ورزی کرنے والے 247 افراد پر 27150 جرمانہ روپیوں کا چالان کاٹا۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی سخت کارروائی

اس کے علاوہ ضلع بھر میں لاک ڈاؤن آرڈرز اور کووڈ-19 ایس او پیز کو پامال کرنے پر 24 گاڑیاں بھی ضبط کیں۔کووڈ 19 کے رہنما خطوط یا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم ضلع بھر میں مستقل طور پر چلائی جا رہی ہے، تاکہ وبائی امراض کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت اور محکمہ صحت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

عام لوگوں سے ایک بار پھر درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر نہ آئیں اور تمام کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ اس کے علاوہ سب کی حفاظت کے لیے کورونا وائرس کو پھیلانے سے روکنے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details