اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: پولیس نے لشکرطیبہ سے رابطہ کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا

جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ پولیس نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ لشکر طیبہ تنظیم کے لئے کام کرنے کے الزام میں ایک گروپ کے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار
گرفتار

By

Published : Jul 16, 2021, 7:57 AM IST


بیان کے مطابق اطلاع موصول ہونے کے بعد سی آر پی ایف کے جوانوں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گنڈپورہ گاؤں سے صہیب احمد ملک، اعجاز احمد نجار، جب کہ چھٹی بانڈے گاؤں سے تعلق رکھنے والے توصیف احمد شیخ کو حراست میں لیا ہے۔

بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد کے قبضہ سے ایک پستول، گولہ بارود، جعلی سم کارڈ اور چند قابل اعتراض کاغذات ودیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ تینوں لشکر طیبہ تنظیم کے لئے کام کررہے تھے اور انہیں ان کارڈز کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کرتے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ افراد لشکر طیبہ کے آپریشنل کمانڈر بابر کے رابطے میں تھے۔

پولیس کے مطابق ان تینوں کے پاس اے کے 47 پہنچنے والی تھیں۔ تاکہ یہ باضابطہ طور پر لشکر طیبہ میں باضابطہ طور پر شامل ہوسکیں۔

مزید پڑھیں:ہندوارہ میں دو عسکریت پسند، تین معاون گرفتار

پولیس کے بیان کے مطابق تینوں کے خلاف ایف آئی آر نمبر 26/2021 کےتحت کیس درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details