اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد گرفتار - ایس ایچ او سمبل انسپکٹر محمد سلیم

ضلع بانڈی پورہ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

بانڈی پورہ: تین منشیات فروش گرفتار
بانڈی پورہ: تین منشیات فروش گرفتار

By

Published : Oct 12, 2021, 9:04 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں منشیات کے خلاف پولیس کی مہم جاری ہے۔

بانڈی پورہ پولیس نے ایک مخصوص اطلاع پر ایس ڈی پی او سمبل سریندر موہن کی سربراہی میں اور ایس ایچ او سمبل انسپکٹر محمد سلیم کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کو سمبل سے گرفتار کیا ہے۔

بانڈی پورہ: تین منشیات فروش گرفتار

پولیس نے ملزمین کی شناخت ماجد مشتاق شگنو ساکن سنگرامپورہ سوپور، شفات احمد شاہ ساکن شالپورہ سوپور اور مظفر احمد شاہ ساکن دلنہ بارہمولہ حال سمبل سوناواری کے طور پر کی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمین منشیات فروشی کا کام کرتے ہیں اور وہ منشیات سے نوجوانوں کو نشے کے عادی بنا رہے ہیں اور علاقے کے نوجوانوں کو منشیات بیچتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کپوارہ: 5 کلو گرام براؤن شوگر کے ساتھ دو افراد گرفتار

پولیس کی جانب سے تینوں ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر 136/2021 سمبل پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details