اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: ڈرین لائنس کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت - घटिया सामग्री

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے تعمیر کی جارہی ایک ڈرین کی تعمیر کے حوالے سے مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اس میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے۔

'بانڈی پورہ میں ڈرین میں ہو رہا ناقص میٹریل کا استعمال'
'بانڈی پورہ میں ڈرین میں ہو رہا ناقص میٹریل کا استعمال'

By

Published : Sep 24, 2021, 6:45 PM IST

بانڈی پورہ میں حاجن کے میر محلہ میں کچھ روز قبل ڈرینیج سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے ایک ڈرین کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا، تاہم کچھ روز کے بعد ہی یہ ڈرین کھسکنے لگی ہے۔ مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ڈرین میں غیرمعیاری میٹریل استعمال کیا جارہا ہے۔

بانڈی پورہ:ڈرین میں ہو رہا ناقص میٹریل کا استعمال


قابل ذکر ہے کہ یہ ڈرین محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے سب ڈویژن سمبل کے حاجن شاہ گنڈ روڈ پر تعمیر کی جارہی ہے۔ لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈرین میں ٹھیکیدار کی جانب سے غیر معیاری میٹریل استعمال کیا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں نے ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: گرلز اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر


اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سے رابطہ کیا،تو انہوں نے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details