اردو

urdu

By

Published : Dec 22, 2021, 2:51 PM IST

ETV Bharat / city

Pipe Line Damaged in Bandipora: انتظامیہ سے پائپ لائن کی مرمت کی اپیل

بانڈی پورہ کے پنزی گام علاقے میں سے گزرنے والی پانی کی پائپ لائن کئی مقامات پر خستہ ہو چکی ہے Bandipora Pipe Line Damaged جس سے خارج ہونے والا پانی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے، جس کے سبب راہگیروں، ٹرانسپورٹرز کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Pipe Line Damaged in Bandipora: لوگوں کی انتظامیہ سے پائپ لائن کی مرمت کی اپیل
Pipe Line Damaged in Bandipora: لوگوں کی انتظامیہ سے پائپ لائن کی مرمت کی اپیل

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پنزی گام علاقے میں پانی کی پائپ لائن مختلف مقامات پر خستہ Pipe Line Damaged in Bandipora ہو چکی ہے جس سے خارج ہونے والا پانی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے۔

پنزی گام، بانڈی پورہ کے باشندوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سمیت محکمہ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مختلف محکمہ جات کے آپسی تال میل کی کمی کا خمیاہ لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

انتظامیہ سے پائپ لائن کی مرمت کی اپیل

مقامی باشندوں نے بتایا کہ علاقے سے گزرنے والی پانی کی پائپ لائن کئی مقامات پر خستہ ہو چکی ہے Bandipora Pipe Line Damaged جس سے خارج ہونے والا پانی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے، جس کے سبب راہگیروں، ٹرانسپورٹرز کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چند ماہ قبل سڑکوں کا میگڈمائزیشن کیا گیا۔ خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی تاہم، لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر سڑک پر سے گزرنے والی خستہ حال پائپ لائن Panzigam Pipe Lineکی مرمت نہیں کی گئی تو اس سے خارج ہونے والے پانی سے سڑکیں جلد خراب ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں:Bandipora Residents Accuse Block Office of Misusing Govt Funds: ناقص کام کے عوض روپے اینٹھنے کا الزام

مقامی باشندوں کے مطابق پائپ لائن سے خارج ہونے والا پانی لوگوں کے صحنوں اور گھروں میں بھی سرایت کر رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ متعلقہ محکمہ کے افسران لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور عوام کو درپیش مسائل کو سنجیدگی سے حل نہیں کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details