اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم - Cleaning campaign in bandipora

گاندھی جینتی کے موقع پر سمبل میونسپل کمیٹی کی جانب سے سمبل مارکیٹ میں ایک ریلی نکالی گئی اور اس دوران لوگوں کو صاف صفائی کے حوالے سے بیدار کیا گیا۔

بانڈی پورہ: گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم
بانڈی پورہ: گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم

By

Published : Oct 2, 2021, 9:37 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں سمبل میونسپل کمیٹی کی جانب سے 'گاندھی جینتی اور آزادی کا امرت مہوتسو' منانے کے حوالے سے ایک صفائی مہم کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

اس دوران سوناواری میں مختلف مقامات پر میونسپل کمیٹی سمبل کی جانب سے صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں سمبل میونسپل کمیٹی نے گھر گھر صفائی صفائی کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کیا۔

بانڈی پورہ: گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم

اس موقع پر سمبل میونسپل کمیٹی کے صدر و سیکرٹری کے علاوہ سمبل کے کئی معزز شہریوں کے جانب سے سمبل مارکیٹ میں ایک ریلی نکالی گئی اور اس دوران لوگوں کو صاف صفائی کے حوالے سے بیدار کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی سمبل کے صدر جہانگیر احمد نے کہا کہ 'آزادی کا امرت مہوتسو ہر شعبہ اپنے اپنے طریقے سے منا رہا ہے تاہم میونسپل کمیٹی نے اس کو منانے کے لیے ایک منفرد پہل شروع کی ہے۔ اس دوران وہ گھر گھر جاکر لوگوں کو صحت و صفائی کے حوالے سے بیدار کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: گاندھی جینتی پر کسانوں کی ترنگا ریلی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی چیئرمین جہانگیر احمد نے کہا کہ 'اس مہم کا مقصد صاف صفائی کا ایک ماحول پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ یہ مہم جاری رکھیں گے تاہم لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے آس پاس صاف صفائی رکھیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details