اطلاع کے مطابق ایک ویگن آر گاڑی نے سرینگر کے مضافات میں واقع پنزی نارہ میں ایک راہگیر کو زوردار ٹکر مارا، جس کی زد میں مذکورہ شخص شدید طور پر زخمی ہوا۔ Accident in Srinagar
Accident in Srinagar: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک - سرینگر کے مضافاتی علاقہ پنزی نارہ میں سڑک حادثہ
سرینگر کے مضافاتی علاقہ پنزی نارہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والا شخص سرائے ڈانگرپورہ بانڈی پورہ کے رہنے والا تھا۔ Accident in Srinagar
سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک
اگرچہ مقامی لوگوں نے اسے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثناء مقامی پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے، ایک پولیس عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بشیر احمد میر ولد غلام محی الدین میر ساکنہ ڈنگر پورہ بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2022, 4:35 PM IST