شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سُملر گاؤں کی سڑک کی خستہ حالی عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے-
سڑک پر کام سرعت سے کیا جائے مین بانڈی پورہ سے کچھ ہی کلومیٹر دور اس گاؤں کی سڑک خستہ حالت میں پڑی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک میں جگہ جگہ بڑے اور گہرے گھڑے ہوگئے ہیں ،جس کی وجہ سے سڑک پر چلنا دشوار کن ہے۔ لوگوں کے مطابق سڑک کی خستہ حالی سے یہاں کے بیمار اور حاملہ خاتون کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سڑک کی تعمیر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے جاری ہیں ،تاہم مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ جس طریقے سے کام کیا جارہا ہے اس سے اس میں کافی دیری لگ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس سڑک کی تعمیر میں کافی لیت و لعل سے کام کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ کافی پریشان ہوچکے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ سے مطالبہ ہے کہ مذکورہ سڑک پر سرعت سے کام کیا جانا چاہئے تاکہ انہیں مزید دشواریوں سے چھٹکارا مل سکے۔