شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے وُین دیہات میں 15 سے 17 سال تک کی عمر کے بچوں میں سو فیصد ویکسینیشن کے ہدف کو پورا کیا گیا ہے۔ Vaccination in Bandipora district
ضلع میں کووڈ 19 کی صورتحال کے بارے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بلاک میڈکل آفیسر ڈاکٹر مسرت اقبال Block Medical Officer Dr. Musarat Iqbal on covid 19 نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ یہ خوشی کا مقام ہے کہ ضلع کے وُوین دیہات میں 15 سے 17سال کے عمر کے تمام بچوں کو کووڈ ویکسین کے ٹیکے لگوائے گئے ہیں۔
ڈاکٹر مسرت اقبال نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ مناسب طرز عمل کی پیروی کرتے رہیں اور وبائی امراض کے خلاف کام کررہے لوگوں کے ساتھ تعاون کریں۔