مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کے ضلع کرگل سے 70 خواتین پر مشتمل کسانوں کا ایک گروپ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری علاقے میں پہنچا، جہاں انہیں محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاری سے متعلق خصوصی تربیت دی گئی اور انہیں زراعت سے متعلق استعمال کی جانے والی نئی تکنیک سے واقف کرایا گیا۔
واضح رہے کہ خواتین کسانوں پر مشتمل یہ گروپ ان دنوں کشمیر کے مختلف اضلاع کا دورہ کررہا ہے، تاکہ وہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے آرگینک فارمنگ میں استعمال کی جانے والی نئی تکنیک سے واقف ہوکر اپنے علاقوں میں بھی ان تکنیکی امور کا استعمال کر سکیں۔