آل جموں و کشمیر کانٹریکٹرس کا احتجاج جاری ہے۔
اس سلسلے میں باںڈی پورہ میں بھی آج ٹھیکیداروں نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ان کے بقایاجات جاری کیے جائے۔
آل جموں و کشمیر کانٹریکٹرس کا احتجاج جاری ہے۔
اس سلسلے میں باںڈی پورہ میں بھی آج ٹھیکیداروں نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ان کے بقایاجات جاری کیے جائے۔
اس سلسلے میں آج انہوں نے ضلع دفاتر کو مقفل کردیا جن میں آر آیند بی اور پی ایچ ای کے دفاتر قابل ذکر ہیں۔حکومت نے حال ہی میں 15 فیصد بقایاجات ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم کانٹریکٹرس اسوسی ایشن نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ سراسر نا انصافی ہے۔ اس رقم سے نہ ٹھیکداران آگے اپنا کام جاری رکھ پائے گے اور نہ ہی اپنی ضروریات کو پورا کر سکیں گے'۔
انہوں نے کہا کہ جب تک نہ ان کے سارے بقایاجات واگزار نہ ہوں گے تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔