اردو

urdu

ETV Bharat / city

Basic Martial Art Training: فوج کی جانب سے بچوں کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ - بچوں کو مارشل آرٹس کی تربیت

فوج کی جانب سے بچوں کو مارشل آرٹ Martial Arts اور کراو ماگا سیلف ڈیفنس krav Maga Self Defense کی تربیت کے لیے ایک تعارفی دو روزہ سیشن منعقد کیا گیا۔ اس دوران بچوں کو اس آرٹ کی مختلف تکنیکوں سے باخبر کیا گیا.

Basic Martial Art Training
فوج کی جانب سے بچوں کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ دی گئی

By

Published : Feb 13, 2022, 9:52 PM IST

شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ گریز میں فوج کی جانب سے بچوں کو کھیل کود اور ورزش کی جانب راغب کرنے کے لئے مارشل آرٹس کی تربیت Martial Arts Training دی جارہی ہے۔

فوج کی جانب سے بچوں کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ دی گئی

اس تعلق سے گریز کے نیرو علاقے میں فوج کی جانب سے ایک تعارفی شیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں کو مارشل آرٹ کی تربیت دی گئی اور انہیں اس کے بنیادی طریقہ کار سے واقف کیا گیا۔ فوج کے مطابق اس طرح کے پروگراموں کا مقصد نوجوانوں میں خود اعتمادی اور سیلف ڈیفینس کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

اس موقع پر فوج کے ذریعے مارشل آرٹ اور 'کراو ماگا'krav Maga کے تعلق سے ایک تعارفی دو روزہ سیشن منعقد کیا گیا۔ اس دوران بچوں کو اس آرٹ کی مختلف تکنیکوں سے باخبر کیا گیا.


قابلِ ذکر ہے کہ فوج نے مذکورہ گاؤں کے لوگوں کی گزارش پر اس سیشن کو آگے بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details